Haye Abbas Nahi Aye Na Aya Pani Lyrics – Syed Raza Abbas Zaidi | New Noha 2020

ھائے عباسؑ نہیں آئے نا آیا پانی
ڈھونڈتی رھگئی کوزے میں سکینہؑ پانی

روتے دیکھا جو سکینہؑ کو تو بچوں نے کہا
ایسا لگتا ھے ھمیں اب نا ملیگا پانی.

روئے بہتے ھوئے پانی کیلئے لئے جب غازیؑ
رویا عباسؑ کو مشکیزے سے بہتا پانی.

عکس دکھتا تھا سکینہ کا کبھی اصغر کا
کیسے عباس نے بہتے ھوئے دیکھا پانی.

اُسکو معلوم تھا پیاسی ھے بھتیجی میری
پاس ھوتے ھوئے منہ سے لگایا پانی

لاش عباس ع پہ روتے رہے پیاسے شبیر ع۔
اور مشکیزے پہ کرتا رہا گریہ پانی۔

۔گرگیا غازیؑ کا سر نیزے سے جب ظالم نے
سامنے بالی سکینہؑ کے گرایا پانی

۔ایسا عموں کی جدائی کا ھوا صدمہ اُسے
پھر کبھی بالی سکینہؑ نے نا مانگا پانی۔

۔ھائے عباسؑ کی زینبؑ کو بہت یاد آئی
فضل نے جب بھی مدینے میں پلایا پانی

۔بھول نا جانا علمدارِ وفا کی غربت
جب بھی پیاسوں کو سبیلوں سے پلانا پانی

۔ھم نے خود دیکھا ھے زیشان و رضا یہ منظر
اب بھی عباسؑ کی تربت سے ھے لپٹا پانی